مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی:صوبائی وزیر

مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی:صوبائی وزیر

لالہ موسیٰ،گجرات(نمائندہ دنیا، نامہ نگار، سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ملکی صنعت پر برا اثر پڑا۔۔۔

مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پرمنتقلی ہے، کوشش ہے کہ پاکستان میں سولرپینل فیکٹریاں لگائی جائیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے کلیوال سیداں میں سیدمددعلی شاہ ایم پی اے سے عیدملنے کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مسلم لیگ ق لالہ موسیٰ کے صدر مہرغفاراحمد،جنرل سیکرٹری مرزاغضنفرعلی شمس ایڈووکیٹ ،چیئرمین چودھری محمدادریس ،مہراسحاق خادم ودیگر معززین بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ گندم مافیاکو ختم کرنے کافیصلہ کرلیاہے تاکہ کسانوں کاحق نہ ماراجاسکے ،گندم کی امپورٹ رکوائیں گے تبھی کسانوں کوصحیح قیمت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ٹیوٹاکے حالات درست کرنے کیلئے کوششیں کررہاہوں،لاہور کے تین ٹیوٹا کالجزکو انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپ گریڈ کریں گے ،نوجوانوں کو بیرون ممالک نوکریاں دلوانے کیلئے ان کو فنی تعلیم دلوائیں گے، جاپان اور سعودی عرب کے ساتھ پڑھے لکھے پاکستانی نوجوانوں کی ملازمت کے حصول کیلئے معاملات جلد طے پالیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں