عید پر بسیار خوری اور مضر صحت کھانوں سے سینکڑوں شہری متاثر، ہسپتالوں میں رش

عید پر بسیار خوری اور مضر صحت کھانوں سے سینکڑوں شہری متاثر، ہسپتالوں میں رش

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عید الفطر پر مضر صحت اور زائد کھانا کھانے سے بیشتر شہری فوڈ پوائزنگ کا شکار رہے، 350 شہری پیٹ، گلے، ناک کے امراض میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔۔۔

 جبکہ بیشتر شہری ٹھنڈے مشروبات کا استعمال ہونے کے باعث نزلہ ،زکام میں بھی مبتلا ہو ئے بیشتر گیسٹرو،معدہ کے امراض کا شکار نکلے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں مرد وخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد فوڈ پوائزنگ کے باعث ہسپتال داخل ہوگئے جو مضر صحت ،آئل،چکنائی والی اشیا کھانے سے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے سول ہسپتا ل میں300 کے قریب مرد وخواتین شہری فوڈ پوائزنگ کے باعث داخل ہوئے جبکہ دیگر سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی شہریوں اور دیہاتیوں کی بڑی تعداد طبی امداد کیلئے پہنچی، عید الفطر پر مضر صحت آئل ،مصالحہ جات ،اور آلودہ اشیا سے تیار ہونے والی اشیا خورونوش استعمال کرنے سے شہر ی پیٹ ،معدہ ،گلے ،ناک اور دیگر امراض کا شکار ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑا جنہیں ڈاکٹروں نے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں