رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی جدیدڈائیگناسٹک لیب کیلئے 10لاکھ کاچیک پیش

رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی  جدیدڈائیگناسٹک لیب کیلئے  10لاکھ کاچیک پیش

گجرات(نامہ نگار )بزنس مین سماجی شخصیت الحاج امجد فاروق نے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی جدیدڈائیگناسٹک لیب سائیڈ کا وزٹ کیااور منصوبہ کیلئے 10لاکھ کاچیک صدر رشیدہ فاؤنڈیشن امتیاز کوثر کے حوالے کیا ۔

صدر امتیاز کوثر ، فنانس سیکرٹری چودھری توصیف عبداﷲ نے بھمبرروڈ پرڈائیگناسٹک لیب کیلئے خریدی گئی اراضی کا وزٹ بھی کروایا اورپراجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سے انہیں بریفنگ بھی دی۔ الحاج امجد فاروق نے کہاکہ گجرات میں جدید ڈائیگناسٹک لیب کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے ، دکھی انسانیت کی خدمت ہی حقیقی عبادت ہے لوگوں کی فلاح کیلئے کام کرنیوالے لوگ معاشرے کا اصل سرمایہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں