پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ٹینکیوں کی صفائی کا آغاز

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ٹینکیوں کی صفائی کا آغاز

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم گرما کی آمد پر گوجرانوالہ میں لاکھوں شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے لگائے گئے واسا کے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ٹینکیوں کی صفائی وستھرائی کا آغاز کردیا گیا۔۔۔

جبکہ پانی کی چیکنگ کیلئے فوڈ اتھارٹی بھی متحرک ہوگئی اورواسا کی تمام ٹینکیوں کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری کو ارسال کئے جائیں گے تاکہ شہریوں کو معیاری اور صاف پانی فراہم کیا جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال واسا کے فلٹریشن پلانٹس اور ٹینکیوں کے پانی کے نمونہ جات لیکر لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جس کی تحقیقاتی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا کہ واسا کی ٹینکیوں کا پانی انسانی جانوں کیلئے انتہائی مضر صحت ہے جوعوام کینسر اورگردووں کی بیماریوں میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں جس پر گوجرانوالہ سمیت دیگر پانچ شہروں کے واساحکام کو سخت احکامات جاری کئے گئے کہ وہ شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے منصوبہ تیار کرے ، اب موسم گرما کی آمد پر دوبارہ واسا کی ٹینکیوں کے پانی کی چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں