بزنس سہولت سنٹر حکومت پنجاب کا بہترین قدم:عمران خالد

 بزنس سہولت سنٹر حکومت پنجاب کا بہترین قدم:عمران خالد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی، ایم پی اے عمران خالد بٹ نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت اور بزنس سہولت سنٹر کا دورہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر طارق قریشی، عمران خالد بٹ نے سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی کیلئے بنائے گئے بزنس سہولت سنٹر کو حکومت پنجاب کا بہترین قدم قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہ سنٹر گوجرانوالہ کی صنعتی اور کاروباری ترقی کے ساتھ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس موقع پر سنٹر انچارج سیدہ قرۃالعین بھی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سنٹر کا قیام سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہورہا ہے اور اس پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کو نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے دوستانہ ماحول میں رہنمائی حاصل کرنے کے علاوہ مختلف محکموں کے این او سیز کے حصول میں بھی آسانی میسر آ رہی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں