حافظ آباد:گندم سرکاری نرخ پر نہ خریدنے پر احتجاج

حافظ آباد:گندم سرکاری نرخ پر نہ خریدنے پر احتجاج

حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں (نمائندہ دُنیا،نامہ نگار ) ضلع بھر کے کسانوں اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے گندم کی فصل سرکاری نرخوں پر خریدے نہ جانے ، اووربلنگ اور کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس دوران کسانوں اور زمینداروں نے سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گندم کا سرکاری ریٹ 3900روپے من مقرر کررکھا ہے لیکن سرکاری لیول پر خریداری نہ کئے جانے سے غلہ منڈیوں میں یہ تین ہزار روپے من میں خریدی جارہی ہے جس سے کسانوں اور زمینداروں کو استحصال ہورہاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں اور زمینداروں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے حالانکہ گزشتہ ایک برس کے دوران کھاد، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں جس طرح اضافہ ہوالیکن حکومت نے اسکے باوجود گندم کی سرکاری قیمت میں اضافہ نہ کرکے کسانوں اور زمینداروں کا استحصال کیا ہے اور اب ان سے مقرکردہ سرکاری ریٹ پر بھی خریداری نہ کرکے مزید ظلم کیا جارہا ہے ۔جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں