وزیر اعلیٰ کی قیادت میں عوام دوست اقدامات جاری رہیں گے :محمد اکرام

 وزیر اعلیٰ کی قیادت میں عوام دوست  اقدامات جاری رہیں گے :محمد اکرام

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق ایم پی اے و سٹی صدر مسلم لیگ (ن) محمد اکرام نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں عوام دوست اقدامات کاسلسلہ جاری رہیگا۔

 پچھلی حکومتوں کی طرح ہم صرف باتوں اورعوؤں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ دن رات عوام کی خدمت کیلئے کام کررہے ہیں ۔اگرچہ موجودہ حکومت کو معاشی ،سیاسی اور عالمی سطح پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہتری قائدانہ صلاحیتوں اور حکمت عملی کی بدولت تمام چیلنجز پر قابو پایا جائیگا۔ اپنے رابطہ آفس میں علاقہ معززین سے ملاقات کرتے ہوئے محمد اکرام نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا محکمہ صحت کو کرپشن فری بنانے کا عزم بلکہ پختہ ارادہ نیک ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں