حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی کو مزیدمتحرک کرینگے :محمد سعید

حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی  کو مزیدمتحرک کرینگے :محمد سعید

وزیرآباد(نامہ نگار) اوورسیز پاکستانیوں نے بھی حافظ نعیم الرحمن کے امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

جماعت اسلامی مانچسٹر کے رہنما محمد سعید نے حافظ نعیم الرحمن کو امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی شریف النفس اور متحرک انسان ہیں جن کی صلاحیتیں جماعت اسلامی کے کام آئیں گی۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کارکنوں میں نئی روح پھونکیں گے ۔محمد سعید نے کہا کہ دین سے دوری ہماری بربادی کا سبب بن رہی ، ان حالات میں عوام کو جماعت اسلامی کو آگے لانا ہو گا تا کہ وہ اللہ اور اسکے رسول کے بتائے ہوئے احکامات پر چلتے ہوئے ملک میں خوشحالی لا سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں