تتلے عالی:مختلف واقعات میں لاکھوں روپے و قیمتی سامان چوری

تتلے عالی:مختلف واقعات میں  لاکھوں روپے و قیمتی سامان چوری

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں چوری کے واقعات میں لاکھوں روپے و قیمتی سامان چوری ہوگیا۔

تتلے عالی میں زبیر احمدکے دفتر کا عقبی دروازہ توڑ کر نامعلوم افراد نے ایک لاکھ چار ہزار روپے ، ایل سی ڈی مالیت تین لاکھ روپے ، اے سی مالیت دو لاکھ دس ہزار روپے ،ڈش انٹینا مالیت10ہزار روپے وضروری کاغذات چوری کرلئے ،کوٹ بلال کے رہائشی ارشد کی موٹر سائیکل نمبر جی اے این893 تتلے عالی پلازہ سے چوری ہو گئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں