سیالکوٹ:قبضہ سے روکنے پر فائرنگ ،ڈنڈوں سے 8 افراد زخمی

سیالکوٹ:قبضہ سے روکنے پر  فائرنگ ،ڈنڈوں سے 8 افراد زخمی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )قبضہ کی کوشش سے منع کرنے پر فائرنگ، چھری اور ڈنڈوں کے وار کرکے 8افراد کو زخمی کردیا گیا ۔

تھانہ صدرپسرور کے علاقہ دھاری وال ذیشان خالد سمیت20افراد نے ڈنڈوں، فائرنگ اور چھری کے وار کرکے شعیب، سجاد، محمد حسن، طاہر، ہمدان، اختر رسول، رضوان اور ناصر محموود کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں