کامونکے :شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،2نوجوان گرفتار

کامونکے :شادی کی تقریب میں  ہوائی فائرنگ ،2نوجوان گرفتار

کامونکے (نامہ نگار )شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 2نوجوان گرفتار کرلئے گئے ۔

 نواحی گاؤں بھانپور کے نذیر گجر کے بیٹے ابراہیم کی شادی میں مہمان آئے غلام قدیر اور قاسم ہوائی فائرنگ کررہے تھے ، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، ایمن آباد پولیس نے اطلا ع ملنے پر چھاپہ مار کر غلام قدیر اور قاسم کو بغیرلائسنس پستول اور بندوق سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں