ضمنی الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے :فیاض چٹھہ

ضمنی الیکشن میں تاریخی کامیابی  حاصل کریں گے :فیاض چٹھہ

وزیرآباد(نامہ نگار) حلقہ پی پی 36 کے ضمنی الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ۔چار روز سے حلقہ میں پنجاب پولیس کے استعمال سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جسے وہ الیکشن ڈے پر اتاریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ پی پی 36 محمد فیاض چٹھہ نے ناصر نذیر چٹھہ ، شہباز چیمہ ایڈووکیٹ ، محسن اعجاز بریار ،عاطف حیات چٹھہ ایڈووکیٹ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر نزیر چٹھہ و دیگر نے کہا کہ حکومت ضمنی انتخانات میں پری پول دھاندلی کر رہی ہے لیکن 21 اپریل کو فیاض چٹھہ ہی فاتح ہونگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں