سیالکوٹ،44 ہزار 783 میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف

سیالکوٹ،44 ہزار 783 میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ امسال ضلع سیالکوٹ کے کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا پے۔۔۔

 اس مقصد کے حصول کیلئے ضلع سیالکوٹ میں 10 گندم خرید مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گندم خرید مراکز کے دورہ کے دوران گندم کی خریداری کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق 6ایکڑ تک کے مالک چھوٹے کاشتکاروں سے گندم 3900 روپے فی 40 کلوگرام کی مقررہ قیمت پر خریداری ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی، کاشتکار باردانہ ایپ کے ذریعے باردانہ کے حصول کی درخواست دے سکیں گے ۔ پی آئی ٹی بی کی باردانہ ایپ پر 13 سے 17 اپریل تک باردانہ کے حصول کے لیے درخواستیں موصول کی جائیں گی، باردانہ کا اجراء اپریل 2024 سے ہوگا اور پیر 22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع ہوگی، جس کے لیے ضلع اور تحصیل کی سطح پر گندم کی خریداری کے تمام پیشگی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ چھوٹے کاشتکاروں کے تحفظ کے لیے باردانہ حصول کی اہلیت 6 ایکڑ تک رکھی گئی ہے جبکہ فلورملز، پرائیویٹ سیکٹر اور سیڈ کمپنیوں کو بھی مقررہ نرخ پر خریداری کی اجازت دی گئی ہے ۔گندم خریداری مہم کے دوران شکایات کے ازالے کے لیے کنٹرول روم اور ٹال فری نمبر 080013505 پر اطلاع دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں