سانحہ نوشکی ، 6 نوجوانوں کے ورثا میں مالی امداد کے چیکس تقسیم

سانحہ نوشکی ، 6 نوجوانوں کے ورثا میں مالی امداد کے چیکس تقسیم

منڈی بہاؤالدین(نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے نوشکی بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے منڈی بہاؤالدین کے موضع چک فتح شاہ سے۔۔۔

 تعلق رکھنے والے 6 نوجوانوں کے ختم قل شریف میں شرکت کی اور ان کے درجات بلندی کیلئے دعا کی، قل شریف میں ضلعی افسران،پولیس اور علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ورثاء سے گہرے دکھ، رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انکے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی،ڈپٹی کمشنر نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین میں ایک ایک لاکھ روپے کے مالی امداد کے چیکس بھی تقسیم کئے ،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور ان خاندانوں کو ہر طرح سے قانونی و مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جوان اولاد کا دکھ انتہائی تکلیف دہ ہے ، ہماری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، ہم بے بسی کے اس عالم میں یہ دعا کرتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور اس افسوسناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی بخشش فرمائے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت اوربلوچستان حکومت کی جانب سے بھی مالی امدادمتاثرین تک جلد سے جلد پہنچادی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں