گورودوارہ کرتار پور،منتظمین کاانتظامات پراطمینان کا ا ظہار

گورودوارہ کرتار پور،منتظمین کاانتظامات پراطمینان کا ا ظہار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ اور کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے گورودوارہ کرتار پور نارووال کا وزٹ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ گورودوارہکے منتظمین اور سیکھ یاتریوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سکھ براداری کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے گورودوارہ کرتار پور نارووال آنے پر مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔شر پسند عناصر کی سرکوبی کے لئے پولیس الرٹ ہے ۔انہوں نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے باہمی امور پر تفصیلاًبات چیت کی اور انہیں فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی۔ منتظمینگورودوارہ نے پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا ا ظہار کیا اور کہا کہ مقامی پولیس الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے ۔د اخلی اور خارجی راستوں اور پولیس چیک پوسٹوں کا بھی وزٹ کیا۔ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے اس دوران افسران اور جوانوں کو بریف کیا اور انہیں الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات کیں۔انہوں نے کہا کہ گورودوارہ کرتار پور کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے SOP پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے ۔اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں