سیالکوٹ:سیوریج سسٹم ناکارہ ،گندا پانی گلیوں میں جمع

سیالکوٹ:سیوریج سسٹم ناکارہ ،گندا پانی گلیوں میں جمع

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )میٹروپولٹین کارپوریشن کی غفلت و لاپروائی ،شہر کے مختلف علاقوں کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی بنا پر گندا۔۔

 پانی گلیوں میں آزادانہ گھومنا لگا، شہری سراپا احتجاج ،تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ شہر کے علاقوں محمد پورہ، واٹر ورکس ، پریم نگر، پاک پورہ، کریم پورہ ،رنگ پورہ ،پورن نگر، مبارک پورہ، میانہ پورہ، گلشن ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، ناصر روڈ، کرسچین ٹاؤن، مسلم کالونی، کوٹلی بہرام، بونکن ،مظفر پور ، عدالت گڑھا، فتح گڑھ، کچا شہا ب پورہ، نیکاپورہ، غوث پورہ ،حبیب پورہ وغیرہ میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی بناء پر گندا پانی گلیوں میں آزادانہ طور پر گھوم رہا ہے اور بعض مقامات پر تعفن زدہ پانی شہریوں کے گھروں کے اندر داخل ہوگیا ہے ۔ جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ اکثر بیشتر مقامات پر مساجد اور سکولوں کے باہر گندا پانی کھڑا ہونے کی بنا پر طلبا اور نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹروپولٹین کارپوریشن میں پٹرولنگ سسٹم شروع کیا جائے تاکہ وہ صورتحال سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں اور بروقت سیوریج سسٹم کی صفائی کی جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں