موترہ:بچوں کا نہر میں نہانا بند نہ ہوا،انتظامیہ خاموش

موترہ:بچوں کا نہر میں نہانا بند نہ ہوا،انتظامیہ خاموش

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں پابندی کے باوجود بچوں اور نو جوانوں نے نہر پر نہانا بند نہ کیا ۔نہر میں نہاتے۔۔

 بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں لیکن انتظامیہ نے آنکھیں موند رکھی ہیں، ڈوب جانے کے خطرے کے پیش نظر نہروں میں نہانے پر پابندی لگائی جاتی ہے اور انتظامیہ ذمہ دار ہوتی ہے کہ وہ اس پابندی پر عملدرآمد کروائے مگر علاقہ بھر میں مختلف راجباہوں اور نہروں پر بچوں اور نوجوانوں کے نہانے کا سلسلہ جاری ہے مگر انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی گزشتہ برس بچوں اور نوجوانوں کے نہروں میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں اور رواں برس گرمی کی شدت بڑھتے ہی نوجوانوں اور بچوں نے دوبارہ نہروں پر ڈیرے لگا لیے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے بچوں کے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی حرکات و سکنات پر نظر رکھیں اور انتظامیہ کا فرض بنتا ہے وہ انسانی جانوں کے ضیاع سے قبل ہی حرکت میں آئے اور نہروں پر نہانے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں