نوشہرہ ورکاں :ہیموفیلیا کے عالمی دن کے حوالہ سے تقریب

نوشہرہ ورکاں :ہیموفیلیا کے  عالمی دن کے حوالہ سے تقریب

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)ہیموفیلیا کے عالمی دن کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن میں تقریب ہوئی، جس میں ڈاکٹر صداقت۔۔

، ایڈمن غلام نبی، مسز عدیل اور فوکل پرسن محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد شہریوں کو خون کی اس موذی بیماری کے حوالے سے آگاہی دینا ہے ہیموفیلیا جینز میں خرابی کے باعث پیدا ہونے والی موروثی بیماری ہے اس میں مبتلا بچوں کو جینے کے لئے مسلسل خون کی ضرورت پڑتی ہے سندس فاؤنڈیشن صرف ہیموفیلیا نہیں بلکہ تھلیسیمیا اور بلڈ کینسر کے امراض میں مبتلا بچوں کو بھی عوامی تعاون سے مفت پلازمہ مہیا کر رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں