حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا تندوروں،ہوٹلوں پر قیمتوں کا جائزہ

حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا تندوروں،ہوٹلوں پر قیمتوں کا جائزہ

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد اور ڈی پی او فیصل گلزار نے شہر کے مختلف تندوروں اور۔۔

 ہوٹلوں کا دورہ کر تے ہوئے وہاں سستی روٹی اور نان کی فروخت کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر منور حسین بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مختلف تندوروں اور ہوٹلوں کے دورہ کے موقع پر سستی روٹی اور نان کی قیمتوں، کوالٹی اور وزن کو خاص طور پر چیک کیااور وہاں پر آنے والے خریداروں کو ہوٹلوں پر کھانہ کھانے والے شہریوں سے سستی روٹی کی فروخت کے حوالے سے فیڈ بیک بھی لیا۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں اور تندوروں کے دورے بھی کر رہے ہیں اور جہاں کہی انہیں خلاف ورزی دکھائی دیتی ہے تو وہاں وہ ہوٹل اور تندور مالکان کے خلاف کارروائیاں اور انہیں جرمانے بھی کر رہے ہیں۔انکاکہنا تھا کہ حافظ آباد ، پنڈی بھٹیاں ، سکھیکی اور دیگر علاقوں کے مختلف ہوٹلوں اور تندوروں پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق روٹی اور نان کے نئے مقرر کر دہ ریٹس کی فلیکسز آویزاں کی گئی ہیں جن پر روٹی اور نان کی نئی قیمتیں درج ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کاخصوصی شکایت سیل کا نمبر بھی درج ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں