عوام تک ہر ممکن ریلیف پہنچایا جائیگا:شازیہ فرید

عوام تک ہر ممکن ریلیف  پہنچایا جائیگا:شازیہ فرید

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ممبرقومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ۔۔

قائد میاں نواز شریف، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ملکی صورتحال بارے متفکر ہیں، مشکلات کے باوجود عوام تک ہر ممکن ریلیف پہنچایا جائیگا،گندم کی قیمت میں نمایاں کمی سے آ ٹے کی قیمت کم ہوئی ہے روٹی نان کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنانے کے لئے ایکشن اور جرمانے جاری ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے راہوالی میں مسیحی برادری کی جانب سے استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں