فنڈز کی عدم دستیابی،انڈسٹریل ویسٹ کی تلفی کا پلان ختم

فنڈز کی عدم دستیابی،انڈسٹریل ویسٹ کی تلفی کا پلان ختم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ میں فیکٹریوں، سرامکس انڈسٹریز اور فرنسز کے ویسٹ سامان کی تلفی اور۔۔

 آلودہ ،زہریلے پانی کو محفوظ بنانے کا پلان ختم ، فنڈز کا اجراء بھی نہ ہوسکا ۔شہری آبادی کے قریب واقع سرامکس انڈسٹریز ،فیکٹریوں اور کارخانوں کے ویسٹ کو تلف نہ کرنے اور آلود ہ پانی کے اخراج سے شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے ،ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن ،محکمہ ماحولیات،واسا ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی غفلت کے باعث ویسٹ کی تلفی اور آلودہ پانی کو محفوظ بنانے کیلئے منصوبے پر عمل درآمد نہ ہوسکا، ذرائع کے مطابق سابق دورحکومت میں حکومتی اداروں اور چیمبر آف کامرس کی مشاورت سے منصوبہ بنایا گیا تھا کہ آلودہ پانی کو کچی آبادیوں میں نکاس کرنے کے بجائے فیکٹریوں کے اندر واٹر ویسٹ ٹینک تیار کئے جائیں تاکہ مضرصحت اور آلودہ پانی کے اثرات عوام پر نہ پڑیں ، اس سلسلہ میں محکمہ واسا، کارپوریشن ،ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور محکمہ ماحولیات کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پایا جن کے تعاون سے تمام سرامکس انڈسٹریز ،فیکٹریوں کے مضر صحت ویسٹ کو تلف کرنا تھا لیکن حکومتی اداروں کے افسروں کی غفلت کے باعث منصوبے پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں