تحریک انصاف کا انقلابی ویژن ہی ترقی کا ضامن :ریحانہ ڈار

تحریک انصاف کا انقلابی ویژن ہی ترقی کا ضامن :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا انقلابی ویژن ہی ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے۔۔۔

 جبکہ دیانتدار جمہور ی قیادت ہی آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بناسکتی ہے ملک میں تمام سیاسی پارٹیوں کے مقابلے میں واحد جمہوری پارٹی پی ٹی آئی ہے جس نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں انقلابی اقدامات اٹھائے موجودہ حالات میں بجلی وگیس کی اووربلنگ، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے غربیوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 54 نارووال میں تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی اویس قاسم کی انتخابی مہم کے دوران گفتگو میں کیا۔ ا س موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار، صاجنرادہ حامد رضا، عمر جاوید گھمن، منور علی گل، امجد علی باجوہ کے علاوہ کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف ملکی بقا کی جنگ لڑرہی ہے عوام تحریک انصاف کے امیدوار اویس قاسم کے انتخابی نشان گھوڑا پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں۔ تحریک انصاف کے بانی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جھوٹے مقدمات میں گرفتارکرکے پابند سلاسل کیا گیا ،وہ اْمت مسلمہ کے لیڈراور ایک آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں جسکی انہیں سزا دی جارہی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں