بھارتی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ روہڑی صاحب آ مد

بھارتی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ روہڑی صاحب آ مد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )بیساکھی فیسٹیول میں شرکت کیلئے آنے والے بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد پہنچ گئے ۔

ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد، اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ہمراہ استقبال کیا۔بیساکھی میلہ کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں جس میں شرکت کیلئے مقامی ،بھارت اور دُنیا بھر سے سِکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ بیساکھی میلہ کی تقریبات سلسلہ میں تین ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگہ بارڈر سے حسن ابدال کیلئے روانہ ہوں گے ۔ سالانہ تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے پاکستان ریلوے نے تین ٹرینیں چلائیں اور سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ریلوے سٹیشن ایمن آباد اور گوردوارہ روہڑی صاحب پر سکھ یاتریوں کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ اوقاف کی طرف سے کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا۔ قبل ازیں ریلوے سٹیشن واہگہ سے بذریعہ ٹرین سروس مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے سکھ یاتری حسن ابدال، ننکانہ صاحب، نارووال، لاہور میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد بذریعہ ریلوے ہی ایمن آباد سٹیشن پر پہنچے تھے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں