حافظ آباد:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کا امتحانی مراکز کا دورہ

حافظ آباد:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  فنانس کا امتحانی مراکز کا دورہ

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ آ باد حامد ناصر گورائیہ نے گورنمنٹ گرلز ہا ئر سیکنڈری سکول میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔۔۔

جہاں انہوں نے ایف اے ایف ایس سی پارٹ ون کے امتحانات کیلئے پرامن اور شفاف انتظامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حامد ناصر نے امتحانی سنٹر کے مختلف کمروں میں جا کر وہاں پیپرز دینے والے طالبات کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیااور امتحانی عملے سے انتظامات بارے فیڈ بیک بھی لیا۔اس موقع پر انکاکہنا تھا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی سنٹر ز میں داخلے کی ہر گز اجازت نہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں