قرآن کی تعلیمات عام کرنیوالے جہاد کر رہے ہیں:مولانا عارف مدنی

قرآن کی تعلیمات عام کرنیوالے  جہاد کر رہے ہیں:مولانا عارف مدنی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ممتاز عالم دین و مفکرمولانا محمد عارف مدنی نے کہا ہے کہ قرآن کو سینوں میں محفوظ کرنے اور اسکی تعلیمات کو عام کرنے والے اس دور میں جہاد کر رہے ہیں۔۔۔

ہم نے اس مقدس کتاب کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا کام التواء میں ڈال کر نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں میں دھکیل دیا ہے جو اکا برین کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کراپنا احساس محرومی ختم کرسکتے ہیں، حفاظ کرام نہ صرف اپنی بلکہ اپنے والدین کی آخرت سنوارتے ہیں ان خالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد فاروقیہ اصغر کالونی کے جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں