ڈسکہ سٹیڈیم زبوں حالی کاشکار، جنگلے ٹوٹ گئے ،کھلاڑی پریشان

ڈسکہ سٹیڈیم زبوں حالی کاشکار، جنگلے ٹوٹ گئے ،کھلاڑی پریشان

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے نام سے منسوب اورشہریوں کے کھیلنے کیلئے اکلوتا سٹیڈیم زبوں حالی کاشکار، جنگلے ٹوٹ گئے بڑی بڑی جھاڑیاں اور گھاس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مشکلات کاسامنا۔۔۔

لاکھوں کی آبادی پر مشتمل ڈسکہ میں شہریوں کے کھیلنے کیلئے ایک ہی سٹیڈیم موجود ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے نام سے منسوب ہے نواز شریف سٹیڈیم میں انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث سہولیات کا فقدان ہے سٹیڈیم کے جنگلے ٹوٹے ہوئے ہیں اور اندر بڑی بڑی گھاس اور جھاڑیاں ا گ گئیں ، اس گھاس اور جھاڑیوں کی وجہ سے یہاں پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے پہلے اس سٹیڈیم میں ہر وقت شہریوں کی آمدو رفت رہتی تھی اور میچز بھی کھیلے جاتے تھے مگر اب کوئی میچز یہاں پر نہیں ہورہے قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ نوازشریف سٹیڈیم میں فرنٹ حصہ پر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے افسروں نے اپنے دفاتر بنانے ہوئے ہیں مگر وہ بھی نوازشریف سٹیڈیم کی زبوں حالی پر خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہے ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ سٹیڈیم کی خستہ حالی کا نوٹس لیاجائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں