گوجرانوالہ تا لاہور شٹل ٹرین سروس بحال کی جائے :ا نصاف لائرز فورم

گوجرانوالہ تا لاہور شٹل ٹرین سروس  بحال کی جائے :ا نصاف لائرز فورم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سینئرنائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی شٹل ٹرین سروس بحال کی جائے کہ شٹل ٹرین سروس محکمہ ریلوے اور متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث تین سال سے بند ہو گئی ہے۔

جس کی وجہ سے اب شٹل ٹرین کا ٹریک بھی خستہ حالی کا شکا ر ہو چکاہے ۔ پی ٹی آئی دورحکومت میں چلنے والی شٹل ٹرین روزانہ تین دفعہ روانہ ہوتی تھی جو کہ 5چھوٹے چھوٹے سٹاپس پر رکتے ہوئے لاہور پہنچتی تھی مگر اس بہترین سروس کو بند کر نا افسوسناک ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں