وزیر خوراک کے چھاپے ، 1کنفکشنری کی پروڈکشن بندکردی

وزیر خوراک کے چھاپے ، 1کنفکشنری کی پروڈکشن بندکردی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے فوڈسیفٹی ٹیموں کے ہمراہ گوجرانوالہ کے ۔۔

علاقے کھیالی اور چن داقلعہ میں کریک ڈاؤن کیا جس میں1کنفکشنری کی پروڈکشن بندکردی گئی جبکہ دیگر پوائنٹس کو 5 لاکھ 40ہزار کے جرمانے عائد کردئیے جبکہ برآمد کردہ 882لٹرمضر صحت کولڈ ڈرنکس،140کلو فنگس زدہ اچار،75کلو ایکسپائر مکسچر اور 50 کلو رنگ سمیت 10کلو ملاوٹی کھویا تلف کردیا گیااور انتہائی غیر معیاری اشیا بنانے پراچار و مربہ یونٹ پرمقدمہ درج کروادیا گیا۔ سٹوریج ایریا انتہائی گندا، بدبودار ماحول، ملامین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے ، قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،بچوں کی پسندیدہ ٹافی کے لیبل پر پہلے سے تاریخ اجرا اور تنسیخ درج پائی گئی،زیراستعمال مشین انتہائی گندی اور زنگ آلود، ایکسپائر اجزا سے کنفیکشنری کو تیار کیا جارہا تھا، غیرمنظور شدہ مضرصحت محلول سے تیار بیوریجز کو سٹی ایریا کی مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا خوراک میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں، ملاوٹ کا جڑ سے خاتمہ حکومت پنجاب کا مشن ہے ، بچوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا کاروبار بند کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں