ایف بی آر کے کاروباری مراکز پر ریڈ غلط :گوجرانوالہ چیمبر

 ایف بی آر کے کاروباری مراکز پر ریڈ غلط :گوجرانوالہ چیمبر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء الحق شیخ فیصل ایوب ،سینئر نائب صدر حمیس گلزار مغل اور ۔۔

نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں ایف بی آر کی طرف سے بزنس کمیونٹی کو بلا جواز تنگ اور ہراساں کرنے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر بزنس کمیونٹی کو پریشان کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی غلط بات ہے کہ کاروباری مراکز پر ریڈ کیے جا رہے ہیں اور بھاری برکم رقم کا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے ملک میں پہلے ہی کاروبار تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کا وژن ہے کہ ٹیکس پیئرز کو تنگ نہ کیا جائے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے حکومت وقت سے بھی اپیل کی کہ اس چیز کا نوٹس لیا جائے کہ ایف بی آر کے اہلکار لوگوں کو تنگ نہ کریں واقعی کوئی ایسا معاملہ اگر ہے آڈٹ کے حوالے سے یا کسی بھی چیز کو چیک کرنے کے لیے اس کے جو ایس او پیز ہیں اور اس کے پیرامیٹرز کو فالو کیا جائے نہ کہ بلا جواز من مانی کرتے ہوئے ریڈ کر کے کاروباری برادری میں خوف پیدا کیا جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں