منڈیکی گورائیہ:تجاوزات سے ٹریفک جام معمول،طلبا پریشان

منڈیکی گورائیہ:تجاوزات سے ٹریفک جام معمول،طلبا پریشان

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار )ڈسکہ کی سڑکوں اور چوکوں پرتجاوزات کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،طلبا امتحانی سنٹر میں۔۔

 لیٹ سے پہنچنے لگے مستقبل داؤ پرلگ گیا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے مانیٹرنگ آفیسر ریگولیشن (ایم او آر) فہد بٹ کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث ڈسکہ شہر کی سڑکوں اور چوکوں میں تجاوزات مافیا نے قبضہ کیاہواہے جس کی وجہ سے ہر وقت ان سڑکوں اور چوکوں میں ٹریفک کاجام رہنا معمول بن چکا ہے ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحان دینے کیلئے جانیوالے طلبا بھی لیٹ امتحانی سنٹرمیں پہنچتے ہیں،طلبا نے بتایاکہ ہمیں روزانہ امتحانی سنٹر میں پہنچنے کیلئے مقررہ وقت سے ڈیڑھ یا دو گھنٹے قبل گھروں سے نکلنا پڑتا ہے ،اتنی جلدی گھروں سے نکلنے کے باوجود ہم لیٹ امتحانی سنٹر میں پہنچتے ہیں، ہر د کاندار نے اپنی حدود سے کئی کئی فٹ باہر تجاوز کی ہوتی ہے ،طلبا نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے رابطہ کرنے پر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ایم او آر نے بتایاکہ طلبا کو پتہ ہے کہ ٹریفک کی وجہ سے وہ لیٹ ہوجاتے ہیں تو اور جلدی گھروں سے نکل کر امتحانی سنٹرمیں پہنچ جائیں ہم سے جوہورہا ہے ہم کررہے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں