وزیرآباد:شوہر نے اہلیہ کو زہر یلی گولیاں دے کر مار ڈالا

وزیرآباد:شوہر نے اہلیہ کو زہر یلی گولیاں دے کر مار ڈالا

وزیرآباد:(نامہ نگار)شوہر اور سسرالیوں نے جواں سالہ خاتون کو مبینہ زہریلی گولیاں کھلا دیں حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل ،خاتون جاں بحق ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وزیرآباد کے علاقہ ڈوڈانوالی کے عدنان منظور کی ہمشیرہ نبیلہ کی شادی اپنی پھوپھو کے بیٹے شاہد ندیم سے ہوئی ملزم ندیم کی دوسری شادی کے معاملہ پر نبیلہ کا اپنے شوہر اور سسرال میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز ملزم شاہد ندیم اور اسکے دیگر گھر والوں نے جواں سالہ نبیلہ بی بی کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھلا دیں حالت غیر ہونے پر ملزم نبیلہ کو گوجرنوالا ہسپتال لے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر لیا ہے ،سسرالیوں کا کہنا ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے قتل کا الزام بے بنیاد ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں