ضمنی الیکشن ،حکومت نے عوامی نفرت میں اضافہ کیا:ناصر چٹھہ

ضمنی الیکشن ،حکومت نے عوامی  نفرت میں اضافہ کیا:ناصر چٹھہ

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )جعلی مینڈیٹ چور حکومت بجلی اور گیس بلوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ عوام کے منہ سے ۔۔

نوالہ چھیننے کے برابر ہے ۔کسان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے گندم کی سرکاری خریداری نا ہونے پر معاشی قتل کیا گیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ناصر نذیر چٹھہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے حالیہ ضمنی الیکشن میں جو دھاندلی کا کھیل کھیلا ہے عوامی رائے کو روند کر وقتی جیت تو حاصل کر لی ہے مگر عوامی نفرت میں مزید اضافہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں