کامونکے :مختلف ورداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :مختلف ورداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گذشتہ شام فیض آباد کھوت کا احمد فاروق گدھا گاڑی پر۔۔

 مویشیوں کیلئے چارہ لیکر واپس جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ چیانوالی کے نزدیک موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے روک کر دس ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ موضع ننگل دونا سنگھ کے محمد اقبال اور یعقوب موٹر سائیکل پر سادھوکی شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ نواحی گاؤں گونا عور کے قریب دو ڈاکوؤں نے پینسٹھ ہزار نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے ۔ نواحی گاؤں آدھورائے کے ندیم اقبال کا رکشہ جاوید چشتی کی حویلی سے چور لے گئے ۔موضع بھانپور کے کاشف علی کے ڈیرہ سے چور دو تھیلے کھاداور دیگر سامان لے گئے ۔شریف پورہ کا نواز گھر کے باہر چاند گاڑی کھڑی کرکے اندر چلا گیا جسے چور لے گئے ۔موضع تمبولی کے محمد یامین کے کھیتوں سے چور پیٹر انجن لے گیا۔شہتے ویراں کے زمیندار صادق کے کھیتوں سے چور پیٹر انجن کا سامان لے گئے ۔جبکہ پنڈی بھٹیاں کا احمد نجی فیکٹری میں ٹرک کھڑا کرکے واش روم گیا تو چور شیشہ توڑ کر ایک لاکھ بیس ہزار نقدی لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں