پولیس کے 24افسر و ملازمین ریٹائر،اعزاز میں تقریب

 پولیس کے 24افسر و ملازمین ریٹائر،اعزاز میں تقریب

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ پولیس کے 24افسر و ملازمین محکمہ سے ریٹائر ,ریٹائرڈ افسران میں 3 انسپکٹر،7سب انسپکٹر، 4 اسسٹنٹ سب انسپکٹر،1ہیڈ کانسٹیبل اور 9کانسٹیبل شامل ہیں۔

سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے افسر و ملازمین فرض شناس اور محنتی انسان ہیں جنہوں نے اپنا عرصہ تعیناتی محکمہ میں بڑی ذمہ داری اور کامیابی سے گزارا ہے ، محکمہ پولیس میں آپ کی خدمات کوہمیشہ قدرکی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ریٹائرہونے والے افسر و ملازمین کے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی کے موقع پرکیا۔ سٹی پولیس آفیسر نے نے آفس سپرنٹنڈنٹ کو تنبیہ کی کہ ریٹائرڈ ملازمین کو عز ت و احترام دیاجائے اور ان کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ویلفیئر آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ خود ان کے پینشن کیس کی پیروی کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے ۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے افسران نے کہا کہ انہیں محکمہ سے جو عزت اور وقار ملا ہے علاقہ میں اسی محکمہ کی وجہ سے اُن کا مقام بنا ہے ۔ وہ اپنے افسران اور دیگرساتھیوں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اُنہیں عزت و تکریم اورمحبت سے نوازا اور یہی محبت انکا قیمتی اثاثہ ہے ۔تقریب کے آخر میں ایس پی سول لائن ڈویژن بلال محمود سلہری نے افسر و ملازمین کو یاد گاری شیلڈزاور گلدستے دئیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں