سمبڑیال:ملیریا کے عالمی دن پر تحصیل ہسپتال میں واک

سمبڑیال:ملیریا کے عالمی دن پر تحصیل ہسپتال میں واک

سمبڑیال (سٹی رپورٹر ) ملیریا کے عالمی دن پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال میں عوام الناس کو آگاہی مہم کے حوالے سے۔۔

 ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر تحسین انور اور ایم ایس ڈاکٹر جاوید ساہی کی قیادت میں آگاہی واک سمیت سیمینار کا انعقاد کیا گیا، شہریوں، ہسپتال میں آئے مریضوں اور سٹاف کو موذی مرض ملیریا سے بچاؤ کے حوالے سے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا، ملیریا کے پھیلاؤ اور تدارک کے حوالے سے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ، ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ سمبڑیال ڈاکٹر تحسین انور اور ایم ایس ڈاکٹر جاوید ساہی نے سیمینار کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ملیریا جان لیوا بیماری ضرور ہے مگر قابل علاج مرض ہے ، مادہ مچھر کے کاٹنے کے عمل سے پھیلنے والے والی مہلک بیماری سے حفاظتی اقدامات کرکے بچا جا سکتا ہے ، شہریوں کو چاہیے کہ ملیریا کے لاروا کی افزائش کے خاتمے کے لئے گھروں کی چھتوں، گملوں میں بارشی پانی کھڑا نہ رہنے دیں، کاٹھ کباڑ سے گھر کو صاف رکھیں، ٹائروں کی د کانوں پر ٹائروں میں جمع شدہ پانی بھی ملیریا کا سبب بنتا ہے ، حفاظتی اقدامات کرکے ملیریا کی موذی بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں