109ہسپتالوں،مراکز صحت میں بنیادی سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت

109ہسپتالوں،مراکز صحت میں بنیادی سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم گرما کی شدت پر گوجرانوالہ کے 109شہری اوردیہاتی ہسپتالوں ،مراکز صحت کی تزئین آرائش ۔۔

،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،پنکھے اور دیگر الیکٹرانکس اشیاء کو فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔طبی سہولیات ،فرنیچر کی کمی اوردیگر بنیادی اشیائے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس کیلئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے ہیلتھ کونسل کو فعال کرکے فنڈز استعمال کرنے کا حکم دے دیا ،گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ نے ہیلتھ افسروں کو ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ہیلتھ کونسل کو فعال کرنے اور ہیلتھ کونسل کے فنڈز کے استعمال کے طریقہ کار کو وضع کیا ،گوجرانوالہ ضلع کو دئیے گئے 5کروڑ28 لاکھ روپے کے ہیلتھ کونسل فنڈز کے ذریعے ہسپتالوں اورمراکز صحت میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جس پرہیلتھ اتھارٹی نے تمام ڈپٹی ڈی ای اوز اور ہسپتالوں ،مراکز صحت کے سربراہان کو احکامات جاری کر دئیے کہ ہیلتھ کونسل کے فنڈز کے استعمال کو شفاف بنایا جائے بینک ریکارڈ اور دیگر ریکارڈ مہیا کیا جائے اور مریضوں اور ان کے لواحقین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں