علی پور چٹھہ میں ناقص دودھ کی مہنگے داموں فروخت

علی پور چٹھہ میں ناقص دودھ کی مہنگے داموں فروخت

جامکے چٹھہ (نامہ نگار)علی پور چٹھہ میں ناقص دودھ مہنگے داموں فروخت،سرکاری ریٹ لسٹ نہ ہونے سے دکاندار من مرضی پر اتر آئے ۔دودھ 220 جبکہ دہی 240روپے میں فروخت ۔

تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ میں سرکاری ریٹ لسٹ کے اجرا میں تاخیر سے مافیا نے من مانی شروع کردی ہے ۔علی پور چٹھہ میں ریلوے روڈ،مدینہ چوک،بوہڑ والا چوک،گوجرانوالہ روڈ،منچر روڈ سمیت گردونواح میں شیر فروشوں نے دودھ 220 جبکہ دہی 240 روپے بیچنا شروع کردی ہے جبکہ شہر کے آس پاس کے دیہات میں سے گوالے آج بھی 100 سے 120 روپے خرید کر شہر میں 100 گنا منافع لے کر بیچ رہے ہیں جبکہ ستم ظریفی کہ خالص دودھ کو بڑھانے کے لیے اس میں پانی ملایا جاتا ہے اور پھر اسے گاڑھا کرنے کے لیے کیمیکل ملایا جاتا ہے جس سے دودھ تو گاڑھا ہوجاتا ہے مگر اسکے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات پڑتے ہیں ۔شہریوں نے کمشنر وڈپٹی کمشنر گوجرانولہ سے فوری ماہانہ ریٹ لسٹ جاری کرتے ہوئے شیر فروشوں کو اس ریٹ لسٹ کے مطابق دودھ فروخت کرنے کا پابند بنوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں