گورنمنٹ ہائی سکول بھگوال میں سائنس لیب، مسجد اور 2کلاس رومز پرکام کاآغاز

گورنمنٹ ہائی سکول بھگوال میں سائنس  لیب، مسجد اور 2کلاس رومز پرکام کاآغاز

گلیانہ(نامہ نگار )گورنمنٹ ہائی سکول بھگوال میں سائنس لیب، مسجد اور دو کلاس رومز پر مشتمل الخدمت بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

الخدمت بلاک کے تعمیر ا تی کا م کا افتتاح چیئرمین الخدمت بھگوال ملک نوید خالق اعوا ن نے کیا۔الخدمت بلاک کا کل تخمینہ ایک کروڑ 25 لاکھ روپے ہے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے عامر عثمان عا دل تھے ۔ سابق چیئرمین یو سی بھگوال حاجی صفدر حسین اعوا ن، ماسٹر خالد حسین اعوا ن، بائو افضل، راجہ یونس، سابق کونسلر عدنان زیب اعوا ن، سابق کونسلر ملک محمد مشتاق اعوا ن و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں