اچھی کارکر دگی دکھانے والے پو لیس افسروں ، اہلکاروں میں انعامات تقسیم

اچھی کارکر دگی دکھانے والے پو لیس  افسروں ، اہلکاروں میں انعامات تقسیم

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی کیلئے انجمن تاجران گوجرانوالہ کے تعاون سے تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب کا انعقاد مقامی میرج ہال میں کیا گیا ۔

 ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ،سٹی پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم،صدر چیمبر آف کامرس، صدر ڈسٹرکٹ بار،انجمن تاجران گوجرانوالہ ،  سینئر پولیس افسر وں و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تاجر برادری نے امن و امان کیلئے پولیس کی خدمات کو سراہا ۔ ریجنل پویس آفیسر نے تاجروں کو ہر ممکن تحفظ کی یقین دہانی کرائی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں