گجرات چیمبر آف کامرس کا 22 رکنی وفد ترکیہ روانہ

گجرات چیمبر آف کامرس  کا 22 رکنی وفد ترکیہ روانہ

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سکندر اشفاق کی زیر قیادت22 رکنی وفد ترک پاک بزنس فورم کے تحت ترکیہ روانہ ہو گیا ۔

وفد مرسین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسری کادورہ کریگا اور تین روزہ بزنس کانفرنس میں شرکت کریگا جس میں اعلیٰ سرکاری افسر ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے عہدیدار بھی شریک ہونگے ۔ وفد مشترکہ تجارت کے فروغ کیلئے مختلف تجارتی تنظیموں سے ایم اویو بھی سائن کریگا۔ وفد میں سینئرنائب صدر اسد بھٹی،نائب صدر سیٹھ معصوم قمر و دیگر شامل ہیں ، وفد کے ارکان ترکیہ کی سولر بنانیوالی کمپنیوں کے مالکان سے بھی سے بھی میٹنگ کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں