انجمن پٹوریاں سیالکوٹ کے ریسٹ ہائوس کی تزئین و آرائش
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ محمد ذوالقرنین کاتحصیل سمبڑیال کا دورہ ، بنیادی مرکزصحت ورسالکے کا اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹر اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم ی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی میں ادویات کے سٹاک او رریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو پر بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو کے قطرے پلانے کیلئے قائم ڈیسک کا بھی معائنہ کیا اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ویکسی نیٹرز کی فیلڈ میں موجودگی کی تصدیق کی ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ ہائی سکول خادم علی روڈ سیالکوٹ میں بورڈف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جاری امتحانات کیلئے قائم سنٹر کا بھی معائنہ کیا ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفر مختار اور اسسٹنٹ کمشنر انعم بابرکے ہمراہ انجمن پٹوریاں سیالکوٹ کے ریسٹ ہائوس کی تزئین و آرائش کا افتتاح کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے انجمن پٹورایاں کے ممبر ز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریونیو حکومتی مشینری کا ہر اول دستہ ہے ۔جو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال اور حکومت کی جانب سے د ئیے گئے ٹاسک کو پورا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے ۔