ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کا ضلعی پراسیکیوشن آفس کا دورہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )پراسیکیوٹرز کریمینل جسٹس سسٹم کا اہم ستون اور فریقین میں انصاف کی فراہمی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ نے ضلعی پراسیکیوشن آفس کے دورہ پر پراسیکیوٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رب نواز بھون،سینئر ڈپٹی پراسیکیوٹرز شہزاد احمد چودھری،چودھری حق نواز، رانا محمد سجاد ، زبیر جنجوعہ اور شاہد اقبال گورائیہ سمیت دیگر پراسیکیوٹرز نے پراسیکیوشن آفس پہنچنے پر فاضل سیشن جج کا استقبال کیا ۔ سیشن جج نے سینئر سول جج کے ہمراہ پراسیکیوشن آفس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔