سیالکوٹ:107سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار
سیالکوٹ (عمر فاروق )ضلع سیالکوٹ میں 107 سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئیں، زیر تعلیم بچوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں ۔تحصیل پسرور کے 46،تحصیل سیالکوٹ کے 28، تحصیل ڈسکہ کے 22اور تحصیل سمبڑیال کے 11سکول شامل ہیں۔
روزنامہ دنیا کو حاصل ہونیوالی سرکاری دستاویزات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور ،سمبڑیال کے 107سرکاری سکولوں جن میں ہائی ،ایلمینٹری اور پرائمری گرلز و بوائز سکولز ، ماڈل سکول مراکیوال ،گرلز ہائی سیکنڈری سکول کھروٹہ سیداں، گرلز ایلمنٹری سکول چکرالہ و دیگر کی عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے ،مذکورہ سکولوں میں 25 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ جلد مذکورہ سکولوں کی تعمیرات کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں۔