جامعہ گجرات نے کل سے کیمپس میں تمام کلاسوں کو آن لائن کر دیا

جامعہ گجرات نے کل سے کیمپس  میں تمام کلاسوں کو آن لائن کر دیا

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)جامعہ گجرات نے کل سے کیمپس پر منعقد ہونے والی تمام کلاسوں کو آن لائن کر دیا ہے ۔

رجسٹرار جامعہ گجرات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حافظ حیات کیمپس اور سب کیمپس منڈی بہاؤ الدین میں تمام شعبہ جات میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے کل سے کلاسوں کا انعقاد آن لائن ہو گا۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انورنے محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ آئندہ دنوں کے موسمی حالات اور گرمی کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر آن لائن کلاسوں کے انعقاد کی منظوری دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں