ڈسکہ روڈ کی تعمیر تعطل کا شکار، گاڑیاں کھٹارا بننے

 ڈسکہ روڈ کی تعمیر تعطل کا شکار، گاڑیاں کھٹارا بننے

وزیرآباد(نامہ نگار) کروڑوں روپے کی لاگت سے منظور شدہ ڈسکہ روڈ کی تعمیر تعطل کا شکار،محکمہ ہائی وے پنجاب نے پیچ ورک کر دیا،زیر تعمیر سڑک سالہا سال سے اہل علاقہ اور مسافروں کے لیے درد سر، گاڑیاں کھٹارا بننے لگیں۔۔۔

روڈ پر مختصر وقفے کے بعد بنائے گئے سپیڈ بریکر کی وجہ سے آئے روز ڈکیتی و چوری کی وارداتیں بھی معمول،حکام بالا نوٹس لیں۔وزیرآباد تا عزیز چک ڈسکہ روڈ کو سال 2019 میں ڈبل کیا جانا تھا جس پر باقاعدہ کام کا آغاز بھی ہوا سڑک کا اسوقت تخمینہ لاگت 2 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے رکھا گیا جس میں پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے مذکور روڈ جو وزیرآباد کو ڈسکہ سے ملاتی ہے کا پیچ ورک مکمل کرنا تھا اور ٹھیکیدران جن سے ٹینڈر طلب کیے گئے تھے انہوں نے روڈ کو ڈبل کوٹ کر کے مکمل کرنا تھا لیکن نا معلوم وجوہات پر سڑک پر کام روک دیا گیا بعد ازاں تحریک انصاف کے مقامی راہنما محمد احمد چٹھہ نے روڈ کی مکمل تعمیر کے لیے کروڑں روپے کے فنڈز منظور کر ائے ابھی سڑک پر کام کا آغاز ہونا تھا کہ حکومت تبدیل ہو گئی اور ڈسکہ روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز رک گئے جو تاحال جاری نہ ہوسکے جسکی وجہ سے مذکور روڈ تاحال تعمیر نہ ہو سکی،معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ہائی وے نے متعدد بار ارباب اختیار اور پنجاب حکومت کو اس طرف توجہ دلائی لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے تاحاک فنڈز جاری نہیں کیے گئے ،صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ،شہریوں شفقت چیمہ، نگہبان چیمہ نے منتخب نمائندگان اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکور روڈ پر صرف بجر ہی ڈالا گیا ہے ،ؓسڑک مختلف جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں