نالوں کی صفائی سے نکاسی آب میں آسانی ہو گی:سند س ارشاد

 نالوں کی صفائی سے نکاسی آب میں آسانی ہو گی:سند س ارشاد

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد نے شہر کے مختلف علاقوں اور امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے قلعہ صاحب سنگھ، جلالپور روڈ پر سیوریج نالوں کی صفائی مہم کا جائزہ لیا۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر نے مختلف تندوروں کے دورہ کے موقع پر سستی روٹی اور نان کی فروخت ، کوالٹی اور وزن کو چیک کیا جبکہ گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کے امتحانی سنٹر کا دورہ کر تے ہوئے وہاں پرا من اور شفاف امتحانات کے انعقاد کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے عوامی ، فلاحی اقدامات کے سلسلہ میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور اسی سلسلہ میں شہر کے تمام سیوریج نالوں کی ڈی سیلٹنگ کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ سیوریج نالوں کی صفائی ستھرائی سے نکاسی آب اور بالخصوص موسم برسات میں بارشی پانی کے نکاس میں آسانی ہو گی ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی او انڈسٹریز رانا گلفام حیدر کے ہمراہ مختلف تندوروں کا دورہ کر تے ہوئے وہاں سستی روٹی اور نان کی فروخت کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے روٹی اور نان کی قیمتوں ، کوالٹی اور وزن کو بھی چیک کیا جبکہ مختلف خریداروں سے سستی روٹی کے حوالے سے فیڈ بیک بھی لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں