اندرون شہر 750 بوسیدہ اور خطرناک عمارتیں

اندرون شہر 750 بوسیدہ اور خطرناک عمارتیں

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مون سون کی آمد سے قبل بوسیدہ اور خطر ناک عمارتوں کا سروے کرنے کا حکم ،گوجرانوالہ میں اندرون شہر750 جبکہ کے دیگر اضلاع کے شہروں۔۔۔

قصبوں اور دیہات میں3000سے زائد خستہ حال عمارتیں موجود ہیں جن میں سے 80فیصد عمارتیں انگریز دور میں تعمیر کی گئی تھیں گوجرانوالہ میں یہ عمارتیں تالاب دیوی والہ،مچھلی منڈی ،لاہوری دروازہ،سیالکوٹی دروازہ ،ایمن آبادی گیٹ ،گرجاکھی دروازہ ،کالج روڈ،چمن شاہ ،تحصیل روڈ ،اندرون لاہوری دروازہ ،کچادروازہ،ایمن آباد ،رسولنگر،بوتالہ شرم سنگھ سمیت دیگر شہروں قصبوں اور دیہات میں قائم ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ہر سال مون سون سے قبل خطرناک عمارتوں کا سروے کروایا جاتا ہے ، خالی کروانے اور مسمار کر نے کیلئے نوٹسز جاری کئے جاتے ہیں لیکن ان پر عملدر آمد نہیں ہو سکا، انتظامیہ کی جانب سے عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جاتا ہے ،قدیم عمارتوں کے مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے ان عمارتوں پرمکین ہیں، اگر حکومت متبادل جگہ فراہم کرے تو عمارتیں خالی کرسکتے ہیں لیکن حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں ادانہیں کرتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں