عالم چوک:شوہر سے جھگڑا ،لڑکی کی پنکھے کے ساتھ پھندا ڈال کر خودکشی

عالم چوک:شوہر سے جھگڑا ،لڑکی کی  پنکھے کے ساتھ پھندا ڈال کر خودکشی

عالم چوک(نمائندہ خصوصی )تھانہ اروپ کے علاقے رحمان آباد میں رات گئے شوہر سے جھگڑے کے بعد بیس سالہ لڑکی نے پنکھے کے ساتھ پھندا ڈال کر خودکشی کر لی معاملہ مشکوک ہونے پر پولیس نے خاوند کو گرفتار کر لیا۔۔۔

بتایا گیا ہے کے تھانہ اروپ کے علاقے عالم چوک محلہ رحمان آباد کی بیس سالہ ثوبیہ کی شادی تین ماہ قبل سعید سے ہوئی تھی جس نے رات بارہ بجے خاوند سے جھگڑے کے بعد پنکھے کے ساتھ رسی باندھ کر پھندہ لے کر خودکشی کر لی اروپ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں