احمد نگر چٹھہ:بزرگ کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو،آئی جی کا نوٹس

احمد نگر چٹھہ:بزرگ کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو،آئی جی کا نوٹس

احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا )بزرگ شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی پنجاب کا نوٹس تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

، تفصیلات کے مطابق گزشتہ نواحی علاقہ موہلنکے بزرگ شہری طاہر عرف فوجی پر برہنہ کر کہ تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی تاحال مقدمہ میں نامزد افراد میں کوئی گرفتار نہیں ہو سکا یاد رہے چند افراد کی فائرنگ کرنے اور بزرگ شہری کو برہنہ کر کہ ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں پولیس تھانہ احمد نگر نے طاہر نوید کی مدعیت میں احسن ولد بشیر ،بشیر احمد ،علی عرف کے ٹو ،علی عباس ،علی رضا ،ثاقب علی ،تیمور عرف بلا،سمیت سات کس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا تاحال ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، ایس ایچ او احمد نگر عدنان چیمہ کے مؤقف کے مطابق سی پی او گوجرانولہ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں