بیکری پراڈکٹس کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں:محمد ذوالقرنین

بیکری پراڈکٹس کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں:محمد ذوالقرنین

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی مؤثر حکمت عملی سے آٹا اور میدے کی۔

 قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، قیمتوں میں کمی کے یہ فوائد عوام الناس تک پہنچانے کے لیے بیکرز بھی اسی تناسب سے بریڈ اور دیگر بیکری پراڈکٹس کی قیمتوں میں کمی کریں اس حوالے سے ڈی او انڈسٹریز اور بیکری مالکان مشاورت سے نئی قیمتوں کا تعین کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیکری مالکان کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول، امین میر، محمد عمر، محمد شکیل، تجسیر تجمل،ضمیر اعجاز، محمد عثمان و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے آٹے کی قیمت میں کمی کے باعث روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کی ہے جس پر کامیابی سے عملدرآمد بھی کروایا گیا ہے اسی طرح بریڈ اور دیگر بیکری پراڈکٹس کی قیمتوں میں بھی کمی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے ڈی اور انڈسٹریز اور بیکری مالکان کو ہدایت کی کہ بلا تاخیر اجلاس منعقد کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں